Page Nav

HIDE

Pages

تازہ ترین:

latest

قریشی والہ ،پرت ش د د کارروائی کے ملزمان حوالات پہنچ گئے

 نئ بستی میں دسویں جماعت کے طالبعلم اسد کو اغواء کرنے اور اس کے رشتہ داروں کو تشدد کا نشانہ بنانیوالے بااثر زمینداروں کو ایس ایچ...

 نئ بستی میں دسویں جماعت کے طالبعلم اسد کو اغواء کرنے اور اس کے رشتہ داروں کو تشدد کا نشانہ بنانیوالے بااثر زمینداروں کو ایس ایچ او قریشی والا محمد عمران سیال نے گرفتار کرلیا ہے ۔ملزمان کے خلاف اغواء اور تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے ۔ایس ایچ او عمران سیال کا کہنا تھا کہ ڈی پی او حسام بن اقبال کی سربراہی اور ڈی ایس پی صدر سرکل مہر محمد اسحاق سیال کی براہ راست نگرانی میں قانون کی خلاف ورزی کرنے ،خوف اور دہشت کا موجب بننے والے سماج دشمن عناصر کے خلاف قریشی والا پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر گامزن ہے ۔عوام کا تحفظ اور قانون کی سربلندی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبعلم جام اسد کو علاقے کے زمیندار زبیر اتیرا وغیرہ نے بری نیت کے تحت اغواء کرنے کی کوشش کی تھی ۔۔

کوئی تبصرے نہیں