‼️ بریکنگ نیوز ‼️ جیکب آباد میں پولیس اور حساس اداروں کی بڑی کارروائی پولیس کی سرپرستی میں کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے والی پولیس...
‼️ بریکنگ نیوز ‼️
جیکب آباد میں پولیس اور حساس اداروں کی بڑی کارروائی پولیس کی سرپرستی میں کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے والی پولیس موبائل اور ایک ویگو تحویل میں لے لی گئی۔
پولیس موبائل اور ویگو میں جدید اسلحہ اور گولیوں کی بڑی کھیپ پکڑ لی گئی۔ ویگو گاڑی پیپلز پارٹی رہنما اور صوبائی مشیر بابل خان بھیو کی ہے جس میں اسلحہ اسمگل کیا جا رہا تھا۔ اور بابل خان بھیو کو دی گئی پولیس موبائل بھی ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے کیلئے استعمال کی جا رہی تھی۔
ایس ایس پی جیکب آباد نے ہمت کے ساتھ بڑی کاروائی کے ساتھ انکشاف تو کیا ہے مگر فی الفور انہوں نے پریس کانفرنس ملتوی کردی ہے۔
وزیر اعلی سندھ، وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ جو روزانہ کی بنیاد پر ڈرامے کرکے پریس کانفرنسز ٹھوکتے ہیں ان کا ضمیر ضرور جاگے گا۔ سینکڑوں پولیس اہلکار ڈاکوؤں سے قتل کروانے اور لاتعداد معصوم لوگ اغوا / قتل کروا کر اپنی گندی سیاست کو بچانے کیلئے یہ درندے نہ جانے کب قانون کے شکنجے میں آئیں گے.
کوئی تبصرے نہیں