Page Nav

HIDE

Pages

تازہ ترین:

latest

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے ایم بی بی ایس کے فائنل پروفیشنل سالانہ امتحانات 2023ء کے رزلٹ کا اعلان کردیا

 پنجاب میں 92.35 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے فائنل امتحانات میں کامیاب  44 میڈیکل کالجز کے 5792 امیدواروں نے امتحان دیا، جن میں سے 5333 پا...


 پنجاب میں 92.35 فیصد امیدوار ایم بی بی ایس کے فائنل امتحانات میں کامیاب


 44 میڈیکل کالجز کے 5792 امیدواروں نے امتحان دیا، جن میں سے 5333 پاس اور 442 فیل ہوئے، اس طرح کامیابی کی شرح 92.35 فیصد رہی

پنجاب میڈیکل کالج فیصل آباد کی ثناء مرتضیٰ نے 1317/1500 نمبر لے کر پہلی، نشتر میڈیکل کالج ملتان کے زوہیب امجد نے 1312 نمبر لے کر دوسری اور اسی کالج کی ارومہ عزیز نے 1309 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی

میڈیسن میں 111، سرجری میں 12، گائناکولوجی میں 229 اور پیڈیاٹرکس میں 199 امیدواروں کو امتیازی قرار دیا گیا

کوئی تبصرے نہیں