سپیشل برانچ لودھراں کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ غلہ منڈی محلے میں چھاپہ ،چینی کی 12 ہزار بوریوں سے ...
سپیشل برانچ لودھراں کی اطلاع پر اسسٹنٹ کمشنر کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ غلہ منڈی محلے میں چھاپہ ،چینی کی 12 ہزار بوریوں سے بھرے تین گودام پکڑے گئے
اسسٹنٹ کمشنر محمد فرقان کے مطابق سپیشل برانچ کی کامیاب ریکی کے باعث اطلاع ملی کہ غلہ منڈی میں صنعتکار میاں مسعود ارائیں کی ملکیت کے تین گوداموں میں چینی کا غیر قانونی سٹاک موجود ہے ۔
چھاپوں میں تینوں گوداموں کو سیل کردیا گیا ہے ۔
موقع پر آنیوالے ڈپٹی کمشنر لودھراں کا کہنا تھا
کہ ضلع میں چینی کا اتنا بڑا سٹاک پکڑنے کی یہ پہلی کارروائی ہے
اور برآمد شدہ چینی رواں ماہ کیلئے شہر کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کافی ہے ۔
کارروائیوں کا بلاامتیاز سلسلہ جاری رہے گا
کوئی تبصرے نہیں